1 اپریل 2014 - 07:43
ہندوستان میں امریکی سفیر نے  استعفیٰ دے دیا

ہندوستان میں امریکی سفیر نینسی پاول مستعفی ہوگئیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔  ہندوستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں امریکی سفیر مستعفی ہوگئی ہیں جو دو برس کے بعد واپس امریکہ لوٹنے والی ہیں۔ ان کے استعفے کی وجہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشمکش بتائی جاتی ہے۔ اگر چہ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں ان کے استعفے کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور صرف یہ کہا گيا ہے کہ وہ سینتیس برسوں کے بعد اب سفارتی سرگرمیوں سے علیحدہ ہونا چاہتی ہیں تاہم اس بات کی قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشمکش کے بعد ہی وہ مستعفی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران ہندوستان اور امریکہ کے تجارتی تعلقات کی سطح کافی نیچے آئی ہے۔ نینسی پاول، جنوبی ایشیاء میں کئی عہدوں پر فائز رہی ہیں جو سنہ دو ہزار بارہ سے ہندوستان میں امریکی سفیر کی حيثیت سے تعینات تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز